کورونا کی وباء میں ریلیف پہنچانے پر تاجر حکومت سے خوش

August 29, 2020

کورونا وائرس کی وباء کے دوران کاروباری طبقے کو ریلیف پہنچانے پر تاجر وفاقی حکومت سے زیادہ خوش نظر آئے۔

گیلپ پاکستان کے سروے میں 38 فیصد تاجروں نے وفاقی حکومت کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اس کے برعکس صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے 25 فیصد تاجر مطمئن ہیں جبکہ 52 فیصد غیر مطمئن نظر آئے۔

صوبوں میں سب سے زیادہ سندھ سے 70 فیصد تاجروں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کورونا کے آخری وار جاری، تاجر برادری تعاون کرے: ندیم قریشی

پنجاب سے 49 فیصد اور خیبر پختون خوا اور بلوچستان سے 38، 38 فیصد نے اپنی صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہونے کا بتایا ہے۔