• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا پر سیاست نہیں کریں گے، تاجر اپنی تجاویز دیں، شہباز شریف

کورونا پر سیاست نہیں کریں گے، تاجر اپنی تجاویز دیں، شہباز شریف


لاہور (خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ کورونا پر سیاست نہیں کرینگے،تاجر اپنی تجاویز دیں، حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 70 روپے فی لیٹر مقرر کرے، قیمت کم کرنے سے حکومت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

تاجروں سے معاشی مشکلات پر ہمدردی ہے،ہماری جماعت نے مشاورت اور حالات کی روشنی میں قومی حکمت عملی مرتب کی ہے جو قوم کو مشکلات سے نجات دلاسکتی ہے۔ 

جمعرات کو تاجروں، صنعتکاروں اور کاروباری برادری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اصل مسئلہ اور خطرہ کورونا سے زیادہ اس چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت، سنجیدگی اور عزم کا ہے۔ 

ایک طرف کورونا قوم کی جان لے رہا ہے تو دوسری طرف روٹی، روزگار کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ گھر میں رہنا مجبوری ہے لیکن روٹی، روزگار، کاروبار چلانا بھی ضروری ہے۔ 

ایک چیلنج یہ ہے کہ لوگ محفوظ فاصلے پر رہیں تاکہ ان کی اور دیگر افراد کی زندگی بچائیں تو دوسرا چیلنج یہ ہے کہ زندگی کا پہیہ بھی نہ رکے۔ 

انہوں نے کہا کہ درپیش حالات کی وجہ سے برآمدات میں 50 فیصد تک کمی آسکتی ہے، جی ڈی پی گروتھ کی شرح منفی اور بے روزگاری بڑھنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو آج اپنی زندگی کے ایک مشکل ترین امتحان کا سامنا ہے۔

تازہ ترین