ایل پی جی 1 روپے 50 پیسے فی کلو مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

August 31, 2020

لیکوئڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 1روپے 50 پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ستمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد ماہ ستمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت 117 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1382 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 5319 روپے ہوگئی۔