سوشانت قتل کیس: تحقیقات میں قتل کے شواہد نہیں ملے، سی بی آئی

September 01, 2020

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی پراسرار موت کے حوالے سے ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تحقیقات کرنے والے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے افسران نے بھارتی میڈیا کو واضح طور پر بتایا ہے کہ اب تک ہونے والی تحقیقات میں انھیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے جس کی بنیاد پر یہ کہا جاسکے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیا ہے۔

سی بی آئی افسران کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات اب بھی جاری ہیں۔

سی بی آئی افسران نے اس موقع پر مزید کہا کہ انھوں نے خودکشی کے زاویئے پر اپنی توجہ مرکوز کررکھی ہے اور وہ یہ جانچ رہے ہیں کہ کیا یہ کیس خودکشی کی ترغیب دینے پر مبنی تو نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’سوشانت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کچھ گڑبڑ ہے‘

یاد رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اپنے گھر میں 14جون کو مردہ حالت میں پائے گئے تھے، ابتدائی طور پر ان کی موت کو مبینہ طور پر خودکشی قرار دیا گیا تھا۔