کراچی کے ترقیاتی کام سیاست کی نذر نہیں ہونے چاہئیں، سراج تیلی

September 04, 2020

چیئرمین بزنس مین گروپ سراج قاسم تیلی نے کہا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی کام سیاست کی نذر نہیں ہونے چاہئیں، سیاست کو بالائے طاق رکھ کر انفرااسٹرکچر کو تعمیر کرنے پر توجہ ہونا چاہئے۔

کراچی چیمبر کے پلیٹ فارم سے چیئرمین بزنس مین گروپ سراج تیلی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہر کا انفرااسٹرکچر بہتر نہ کیا تو حکومتی آمدنی متاثر ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سے حاصل کی گئی آمدنی سے ملکی معاملات چلتے ہیں۔

چیئرمین بزنس مین گروپ نے کہا کہ پلاننگ اور کمیٹیوں کے بجائے ترقیاتی کام این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کو دیا جائے۔