سعودی عرب: جدہ حملے میں ملوث 3 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی

September 07, 2020

سعودی عرب کی عدالت نے 2017 کے جدہ حملے میں ملوث 3 افراد کو موت کی سزا سنا دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تینوں افراد کو دہشت گردی، سیکورٹی فورسز پر حملے اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔

2017 میں جدہ میں دہشت گردوں کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے ایک گھر کو گھیرے میں لیا تھا جہاں چھپے دہشت گردوں نے مقابلے کے دوران خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا، دونوں افراد کا تعلق داعش سے بتایا گیا تھا۔