فرانس، پاکستان کے یومِ دفاع پر شاندار تقاریب

September 07, 2020

فرانس میں پاکستان کے یوم دفاع کو شاندارطور پر منانے اور 1965ء میں پاکستان پر مسلط کی جانے والی جنگ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے سرپرست اعلیٰ چوہدری پاپا ریاض نے یوم دفاع 6 ستمبر کے سلسلے میں علیحدہ علیحدہ تقریبات کا انعقاد کیا ۔

دو تقریبات میں مقررین نے یوم دفاع پر پاک افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہماری مسلح افواج نے رات کی تاریکی میں بھارتی افواج کے چھپ کر حملہ کرنے والی مسلح افواج کے حملے کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ مختصر جنگ کے ذریعے انڈین افواج کو شکست فاش دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے بھی سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی مسلح افواج کا ساتھ دیا اور پوری قوم نے یکجان ہو ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا ۔

انہوں نےکہا قومی یکجہتی کی جو مثال 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں دیکھنے میں آئی اس کی مثال نہیں ملتی جس کی بدولت مسلح افواج کے حوصلے بلند ہوئے اور اپنے سے کئی گنا زیادہ دفائی قوت کی حامل فوج کو شکست فاش سے دوچار کر کے وہ تاریخ رقم کی ہے جس کے قصے اور داستانیں تاریخ کا حصہ ہیں۔

مقررین کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی کسی طرف سے پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو ایٹمی قوت کے ناطے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

تقریب سے چوہدری پاپا ریاض، سینئر نائب صدر نے لیگ فرانس سردار ظہور اقبال، راجہ اشفاق احمد کشمیر ونگ، راجہ محمد اقبال، چوہدری فضل الٰہی، حاجی مزمل حسین، یوتھ ونگ ن لیگ صدر خان اصغر خاں کونسلر سبط مزمل، ملک انعام اور زاہد مصطفیٰ اعوان مقررین میں شامل تھے، تقریب کے اختتام پر پاک فوج کی شجاعت و بہادری کے اعتراف اور پاکستان کی سالمیت کا کیک بھی کاٹا گیا ۔

پہلی تقریب پاکستان مسلم لیگ (ق)فرانس کے زیراہتمام چوہدری منیر آحمد وڑائچ ، صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ (ق) فرانس چوہدری ندیم افضل ڈھیروں گہنہ کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔

تقریب کا آغاز توصیف وارثی کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، نقابت کے فرائض صحافی حمید چوہدری نے سرانجام دیئے ۔

اس تقریب کی صدارت صدر مسلم لیگ (ق) فرانس چوہدری منیر احمد وڑائچ نے کی، میزبان تقریب چوہدری افتحار احمد تھے جبکہ مقررین میں صدر مسلم لیگ (ق) فرانس چوہدری منیر احمد وڑائچ ،سینئر رہنما مسلم لیگ یوتھ ونگ (ق) چوہدری افتحار احمد موجود تھے ، مقررین نے اس موقع پر کہا کہ 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان کے موقعہ پر پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے ہم ان کی قربانیوں کو بھول نہیں سکتے اور 6 ستمبر کو نہ صرف اپنی نوجوان نسل کو 65 کی جنگ کے کارناموں کا پیغام پہنچاتے رہیں گے۔

اس موقع صدر چوہدری منیر وڑائچ نے جنگ کو بتایا اس تقریب میں (ق) لیگ سے تعلق رکھنے والے حلقہ 71 کے نوجوانوں کو مدعو کرنے کا مقصد بتایا، کہا کہ چوہدری موسیٰ الٰہی کے آئندہ انتخابات اس حلقہ فرانس میں مقیم اوور سیز پاکستانی اس بات کا عہد کررہے ہیں کہ ہم چوہدری وجاہت حسین کے فرزند چوہدری موسیٰ الٰہی کو کامیاب کروانے کروائیں گے اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

شرکاء میں سنیئر رہنما مسلم لیگ (ق) چوہدری جاوید وڑائچ سدووال، چوہدری سرفراز احمد، چوہدری طاہر رزاق، راجہ شوکت کریالہ، چوہدری توقیر بھدر، ملک رفاقت، چوہدری زین بھدر، فیصل ہنج، چوہدری ماجد، چوہدری عمران گجر، چوہدری عدنان گجر، چوہدری احسان ککرالی، ماجد باجوہ، ملک ضیغم علی سمیت این اے 71 کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا آخر میں شرکاء کے لیے پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا تھا۔