سائرہ یوسف کا نیا روپ منظر عام پر

September 09, 2020

اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف کے نئے روپ میں فوٹوشوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

اداکارہ نے یہ نیا فوٹوشوٹ ڈیزائنر علی ذیشان کے لیے مکمل کروایا جس میں وہ لال رنگ کی مغربی طرز کی میکسی پہنے ہوئے ہیں۔

اداکارہ کو سوشل میڈیا میں ان کے مداح دنیا کی سب سے خوبصورت ترین ملکہ ’قلو پطرہ‘ کا نام دے رہے ہیں اور بہت پسند کر رہے ہیں۔

اداکارہ کی تصویریں ناصرف اُن کے مداح پسند کررہے ہیں بلکہ ساتھی اداکارائیں بھی کمنٹس میں ان کی خوبصورتی اور اداؤں کی داد دے رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر جاری تصویر میں اداکار کے پیچھے کچھ لوگ پی پی ای پہنے کھڑے ہیں۔ خیال کیا جارہا ہے کہ اداکارہ کسی اشتہار کی شُوٹ میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں۔

شہروز سے راہیں جدا کرنے کے بعد سے سائرہ یوسف سوشل میڈیا پر کچھ زیادہ فعال نہیں ہیں۔