• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائرہ یوسف کونسی دلچسپ خبر دینی والی ہیں؟

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے اپنے مداحوں کے لیے ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔

ٖفوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سائرہ یوسف نے اپنی دو تصاویر کا ایک فوٹو کولاج پوسٹ کیا جس میں اداکارہ کے دو روپ دکھائے گئے ہیں۔


سائرہ یوسف کی جانب سے پوسٹ کیے جانے والے فوٹو کولاج کی ایک تصویر وہ دیسی، نرم مزاج اور مُسکراتی ہوئی خاتون لگ رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ ایک سنجیدہ خاتون نظر آرہی ہیں اور تصویر دیکھ کر ایسا لگ رہا ہےکہ وہ کوئی ٹریننگ کر رہی ہیں۔

فوٹو کولاج پوسٹ کرتے ہوئے سائرہ یوسف نے لکھا کہ ’میں کبھی نرم مزاج ہوتی ہوں اور کبھی سخت۔‘

سائرہ یوسف نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ سب کے ساتھ دلچسپ خبر شیئر کرنے کا انتظار نہیں کرسکتی جس پر میں کام کر رہی ہوں۔‘

اداکارہ کی اِس پوسٹ پر اُن کے مداحوں نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے یہ پوسٹ صرف 15گھنٹے پہلے ہی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی اور اب تک ایک لاکھ سے زائد صارفین اداکارہ کی پوسٹ کو لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں مقبول اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں تھیں جس کے بعد سائرہ یوسف سوشل میڈیا پر کچھ زیادہ فعال نظر نہیں آرہی تھیں لیکن اب چونکہ اُنہوں نے اپنے مداحوں کو اپنے نئے پراجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا ہے تو مداح اُن کا نیا پراجیکٹ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

تازہ ترین