نیو کراچی: مبینہ مقابلے ڈاکو ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

September 10, 2020

کراچی کے علاقے نیوکراچی کے خمیسو گوٹھ میں بشیر چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق 3 پولیس اہلکار خمیسو گوٹھ کے بشیر چوک پر تلاشی کے لیے کھڑے تھے، اس دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان کو رکنےکا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم گرفتار

ملزمان کی گولی پولیس اہلکار اسرار کے کان میں لگی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا ہے۔

زخمی پولیس اہلکار اسرار کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔