صحتمند رہنے کیلئے ناریل پانی کیوں ضروری ہے؟

September 10, 2020

ناریل کا پانی دنیا کے بہترین مشروب میں شامل ہے اس پانی میں ہمیں مکمل غذائیت ملتی ہے ناریل کے پانی کو بچوں کے ڈبے کے دودھ سے بہتر جانا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ناریل کا پانی ہمیں کئی بیماریوں میں فائدہ پہنچاتا ہے۔

ناریل جو باہر سے سخت لیکن اندر سے نرم ہوتا ہے، اسے مختلف پکوانوں میں بھی ڈال کر استعمال کیا جاتا ہے، اسے تازہ بھی کھایا جاتا ہے اور خشک کر کے بھی کھایا جا سکتا ہے۔

ناریل کے پانی میں وٹامن بی، وٹامن سی، کیلشیم، میگنیشیم، پروٹین اور آئرن پایا جاتا ہے۔

پاکستان میں بھی ناریل کا پانی مل جاتا ہے اور یہ زیادہ مہنگا بھی نہیں ہے ہر کوئی اسے آسانی سے خرید سکتا ہے۔

یاد رکھیں ناریل کا پانی دن میں صرف ایک بار ہی استعمال کریں اور ایک سے زیادہ ناریل کا پانی نہ پیئں زیادہ ناریل کے پانی کا استعمال نہایت نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ناریل کا پانی سردیوں کی نسبت اگر گرمیوں کے موسم میں استعمال کیا جائے تو فوائد زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔

تحقیق سے واضح ہے کہ ایسے افراد جو ناریل کا پانی باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں ان میں ناصرف خون کی گردش بہتر ہوتی ہے بلکہ ان کا فشار خون بھی معمول پر رہتا ہے اور ایسے افراد میں دل کے دورے سمیت دیگر دل کے امراض دوسروں کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں یہی نہیں ناریل کا پانی خون میں شکر کی مقدار کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

اگرآپ چہرے پر کیل مہاسوں سے پریشان ہیں تو فوری طور پر ناریل کے پانی سے چہرے کا مساج کریں جو چہرے پر پھنسیوں کے خاتمے کے لیے بھی مفید ہے یہی نہیں ناریل کا پانی ہاتھوں کو نرم اور ناخنوں کو خوبصورت رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔