سندھ میں ڈینگی کی بہتات، کراچی میں 90 فیصد کیسز

September 10, 2020

صوبہ سندھ میں ڈینگی مچھر کی بہتات کے باعث رواں سال سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 767 تک جاپہنچی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: نشتر ہاسٹل سے ڈینگی مچھر اور لاروا ملنے پر انتظامیہ کو نوٹس جاری

یہ بھی پڑھیے: لو اب ڈینگی آ گیا

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ کے مطابق 90 فیصد ڈینگی کے کیسز کراچی سے رپورٹ ہو رہے ہیں، ضلع وسطی اور شرقی ڈینگی سے سب زیادہ متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بارش کے پانی میں ڈینگی مچھر اور لاروا کی افزائش کا خدشہ

ڈاکٹر ندیم شیخ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 2019ء میں صوبے میں ڈینگی سے 16ہزار 9 سو 25 افراد متاثر ہوئے تھے۔

ڈاکٹر ندیم شیخ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ڈینگی نے 46 افراد کی زندگیاں چھین لیں تھیں جبکہ ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے 43 افراد کا تعلق کراچی سے تھا۔