کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن ہو گئی، اب روہڑی کی باری ہے: حنیف عباسی
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے اشتراک سے سندھ میں ریلوے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ سکھر ریلوے ڈویژن سے متعلق اجلاس میں انھوں نے کہا کہ کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے بعد اب روہڑی ریلوے اسٹیشن کی باری ہے۔