واشنگٹن میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال پیدا

September 11, 2020


امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں شدید بارش کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی میں بارش کے سبب سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔

شہر کے فائر ڈیپارٹمنٹ کو پانی میں پھنسے لوگوں کی جانب سے امداد کیلئے دو درجن سے زائد کالز موصول ہوئیںجس کے بعد پانی میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کی مدد سے نکالا گیا۔

واضحرہے کہ امریکی محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سےمتعلق پہلے ہی وارننگ جاری کر رکھی تھی۔