آپ آف لائن ہیں
جمعہ7؍صفر المظفّر 1442ھ 25؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ممبئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

ممبئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی


بھارت کے شہر ممبئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، 107 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے کچھ علاقوں میں 300 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، ممبئی میں طوفانی بارشوں سے متعلق حکام نے ریڈ الرٹ جاری کررکھا ہے۔

ممبئی میں محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی بارش جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ بارش سے ہونیوالے حادثات میں 4 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے۔

مہاراہشٹرا کے مختلف علاقوں میں سیلابی پانی میں گھرے افراد کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے، ریاست کے وزیراعلیٰ نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی ہے۔

ممبئی میں بارش اور طوفانی ہواؤں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی،جبکہ ممبئی اسٹاک ایکس چینج کا سائن بورڈگرگیا تاہم اسے زمین پر گرنے سے بچانے کےلئے فائر بریگیڈکی مد دلی گئی تاکہ جانی و مالی نقصان سےبچا جاسکے۔

واضح رہے کہ ممبئی میں جس موسمیاتی سسٹم سے بارش ہوئیں، وہی سسٹم آج اور کل کراچی ، حیدرآباد میں بارشوں کا باعث بنے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید