افغان حکومت نے طالبان کے 6 ہزار قیدی رہا کیے، حینف اتمر

September 12, 2020

افغان قائم مقام وزیر خارجہ حنیف اتمر کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے طالبان کے چھ ہزار قیدی رہا کیے ہیں، جبکہ طالبان کی لسٹ میں پانچ ہزار قیدی شامل تھے۔

دوحا میں پریس کانفرنس سے خطاب میں محمد حنیف اتمر نے کہا کہ افغان طالبان وفود کے درمیان پہلی براہ راست ملاقات میں تکنیکی امور پر اطمینان بخش بات چیت ہوئی ہے۔

حنیف اتمر نے کہا کہ افغان حکومت نے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کیں۔

انہوںنے کہا کہ مذاکرات کی افتتاحی تقریب میں ایرانی نمائندے کی غیر موجودگی کا مطلب یہ نہیں کہ ایران مذاکرات کی حمایت نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیے: دنیا نے بین الافغان مذاکرات کو امن کا بہترین موقع قرار دیدیا

افغان قائم مقام وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مذاکرات کا مقصد امن کے لیے مکمل حمایت اور اعتماد حاصل کرنا ہے۔