قطر میں آج سے شروع ہونے والے بین الافغان مذاکرات کو اقوام متحدہ، یورپین یونین، نیٹو سمیت دیگر ممالک کے وزرائےخارجہ نے امن کیلئے بہترین موقع قرار دیتے ہوئے افغانستان میں سیزفائر، تشدد میں کمی کامطالبہ کیاہے۔
قطرکےدارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات پر قطری وزیرخارجہ کا کہناہے کہ افغان امن معاہدہ کسی ہار جیت کے بغیر ہونا چاہئے، ان کا کہنا تھا کہ قطر افغان امن مذاکرات میں تعاون کیلئےکوئی کسر اٹھا نہ رکھے گا۔
اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نے افغان عوام کےتحفظ کی کوششیں دگنا کرنے پر زور دیا ہے،جبکہ یورپین یونین نے کہا ہے کہ تمام فریقین افغانستان میں غیرمشروط سیز فائر پر رضامند ہوں۔
نیٹوسیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ افغانستان بین الاقوامی دہشتگردوں کیلئےمحفوظ پناہ گاہ نہیں رہا، امن مذاکرات کے بہترین موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے، او آئی سی کے سربراہ نے افغانستان میں جاری تشدد فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کوئی بیرونی طاقت افغان امن عمل میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے، ترک وزیرخارجہ نے مذاکرا ت کی میزبانی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ افغان امن مذاکرات کے مرحلے کی میزبانی کرکےخوشی ہوگی۔
بھارتی وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں جامع ،فوری سیزفائرکی حمایت کرتے ہیں۔