ایران کا دوحا میں بین الافغان مذاکرات کا خیر مقدم

September 12, 2020

ایران نے دوحا میں بین الافغان مذاکرات کے آغاز کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الافغان مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ مذاکرات میں افغان عوام کی امنگوں کے مطابق پائیدار سمجھوتے کی امید کرتے ہیں۔

وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ سمجھوتے میں آئینی، جمہوری اور سیاسی نمائندگی کے ساتھ خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کی نمائندگی بھی ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیے:

اس سے قبل امریکی نمائندہ افغان مفاہمتی زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا عمل اپنے راستے پر ہے، لیکن اس کے مکمل ہونے سے پہلے جامع جنگ بندی ہونی چاہیے۔