کراچی کے کچھ علاقوں میں آج ہلکی بارش کا امکان

September 13, 2020

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ آج شہر قائد کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ کچھ علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

شہر قائد کا درجہ حرارت کم سے کم 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 34سے36ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میںچلنے والی ہلکی ہواؤں میں نمی کا تناسب 68فیصد ہے ۔