شیخوپورہ پولیس نے ملزم وقار الحسن کا کریمنل ریکارڈ ہونے کی تردید کردی

September 14, 2020

شیخو پورہ پولیس نے موٹر وے زیادتی کیس کے گرفتار ملزم وقار الحسن کا کریمنل ریکارڈ ہونے کی تردید کردی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے اجتماعی زیادتی کے دوسرے ملزم وقار کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے، اس کے نام پر موبائل فون کی سم اس کا برادر نسبتی عباس استعمال کرتا تھا۔

شیخوپورہ پولیس ترجمان کے مطابق زیادتی کیس کے دوسرے ملزم وقار الحسن کےخلاف کبھی کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا تاہم اس کی باپ، بھائی اور اس کے خلاف جھگڑے اور چوری کا مقدمہ درج ہوا تھا جو بعد میں صلح ہونے پر خارج ہوگیا۔

دوسری طرف ملزم وقارالحسن کے برادر نسبتی عباس کی گرفتاری کے لیے پولیس کےچھاپے جاری ہیں، عباس کے دو بھائیوں بوٹا اور سلامت کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔