سی سی پی او لاہور نے متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی

September 14, 2020


سی سی پی او لاہور شیخ عمر نے موٹروے واقعہ سے متعلق متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی۔

عمرشیخ کا کہنا ہے کہ اپنی بہنوں، بھائیوں اور سوسائٹی سے معافی مانگتا ہوں، میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ مجھے معاف کردے۔


سی سی پی اوعمرشیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا کوئی بھی غلط مطلب یا تاثر نہیں تھا، میں اپنی بہن جس سے زیادتی ہوئی اور تمام طبقات سے معافی مانگتا ہوں۔

عمر شیخ نے یہ معافی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کے موقع پر مانگی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گجرپورہ میں موٹروے پر ایک خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے ہی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، درندہ صفت دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، ملزمان خاتون کو موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر قریبی جھاڑیوں میں لے گئے۔


زیادتی واقعے کے بعد سی سی پی اولاہور نے متاثرہ خاتون پر ہی سوالات اٹھادیے تھے اور کہا تھا کہ اکیلی خاتون کو آدھی رات میں موٹروے سے جانے کی ضرورت کیا تھی؟

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ وہ جی ٹی روڈ سے کیوں نہیں گئيں، جہاں آبادی موجود ہے۔