• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کیس میں سی سی پی او کا بیان غیر ضروری تھا، وزیراعلیٰ پنجاب


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موٹر وے زیادتی کیس میں سی سی پی او لاہور کا بیان غیر ضروری تھا، آئی جی نے، سی سی پی او کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، اُن کا جواب آنے کے بعد قانونی کارروائی کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق واقعے کے ملزمان کا 72 گھنٹے سے بھی کم وقت میں سراغ لگالیا گیا، پولیس اور متعلقہ اداروں کو ہدایات کی ہیں کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئےجائیں۔ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری میں مدد کرنے والوں کے لیے 25،25 لاکھ روپے کا انعام رکھا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ جن درندوں نے خاتون سے زیادتی کی ہے جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، جبکہ میرا متاثرہ خاتون سے بھی رابطہ ہوا ان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تازہ ترین