انٹر بینک، ڈالر 25 پیسے مہنگا

September 15, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک میں ڈالر 25پیسے مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 25پیسے بڑھ گئی اور ڈالر کی قیمت خرید 165.80روپے سے بڑھ کر 166.05روپے اور قیمت فروخت 166.00 روپے سے بڑھ کر166.25روپے ہو گئی لیکن اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 166روپے اور قیمت فروخت 166.40روپے پر برقرار رہی ۔ رپورٹ کے مطابق پیر کو یورو کی قیمت خرید 30پیسے کےاضافے سے 195.30روپے سے بڑھ کر 195.60روپے اور قیمت فروخت 10پیسے کے اضافے سے197.50 روپے سے بڑھ کر197.60روپے ہو گئی۔