• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: موبائل نیٹ ورک میں خرابی سے تنگ نوجوان خودکشی کیلئے ٹیلی کام ٹاور پر چڑھ گیا

—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارت کی ریاست راجھستان میں موبائل نیٹ ورک میں خرابی سے تنگ نوجوان نے احتجاج کرنے کے لیے انوکھا انداز اپنایا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راجستھان کے ضلع ڈیگ میں پوشکر نامی ایک شخص اپنے گاؤں بیدھم میں موبائل نیٹ ورک میں خرابی سے تنگ آ کر ٹیلی کام ٹاور پر چڑھ گیا اور خودکشی کرنے کی دھمکی دے دی۔

اس انوکھے انداز میں احتجاج کرنے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ گاؤں کے رہائشیوں کو تقریباً 1 ماہ سے نیٹ ورک کے مسائل کا سامنا ہے۔

پوشکر نے دعویٰ کیا کہ نیٹ ورک کے مسائل کی وجہ سے فون کالز، انٹرنیٹ تک رسائی اور دیگر آن لائن سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، جس سے گاؤں کے رہائشیوں کو پریشانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے۔

واقعے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹیلی کام ٹاور پر چڑھے نوجوان کو باحفاظت نیچے اتارنے میں کامیاب ہو گئی۔ 

پولیس کے مطابق پوشکر تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے تک ٹیلی کام ٹاور کے اوپر رہا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید