سعودی شہری دفاع نے خمیس، مشیط کے علاقوں میں خطرے کا الرٹ جاری کر کے واپس لے لیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی شہری دفاع نے 24 گھنٹوں میں چوتھی بار خطرے کا الرٹ جاری کیا۔
سول ڈیفنس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں عوام کو ہدایت کی کہ علاقے میں جمع ہونے اور ویڈیو بنانے سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ خمیس، مشیط اور ابہا سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے ہیں اور یمن کی سرحد کے قریب واقع ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی حکام نے جنوب مغربی علاقوں کے لیے اسی نوعیت کی وارننگز جاری کی تھیں، جنہیں بعد میں واپس لے لیا گیا تھا۔
یمن سے حوثی اکثریتی تنظیم انصاراللّٰہ نے ایک روز پہلے سعودی شہروں میں حملے کیے تھے جن میں 73 افراد زخمی ہوئے تھے۔