میری حکومت آئی ٹی صنعت کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے، مراد علی شاہ

September 15, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انکی حکومت صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے اس لئے وہ تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کرنے جارہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کی سربراہی میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن کے وفد کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔ وفد کے دیگر ممبران میں سیکرٹری آئی ٹی شعیب صدیقی، چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پی ایس ایچ اے) شہزاد شاہد، ایم ڈی پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) عثمان ناصر اور دیگر شامل ہیں ۔