جھنگ: خواجہ سرا کا زبردستی اغواء اور بدفعلی

September 16, 2020

جھنگ میں ملزمان نے خواجہ سرا کو زبردستی اغوا ءکرکے بدفعلی کانشانہ بناڈالا، پولیس نے مقدمے میں نامزد 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ موضع پکے والا میں پیش آیا جہاں 8 افراد نے خواجہ سرا کو زبردستی اغواء کیا اور 3 افراد نے بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، مقدمے میں نامزد 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 2 نے عبوری ضمانت کروالی ہے۔