• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: معذور خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق


کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤں میں درندگی کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے۔

پولیس نے بلدیہ ٹاؤن میں ذہنی اور جسمانی طور پر معذور خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق کردی۔

پولیس نے خاتون سے زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق دو ملزمان نے پہاڑیوں پر بنی جھگیوں میں گھس کر ایک غریب مزدور کی معذور بیٹی سے زیادتی کی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کو ڈی این اے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین