موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد علی کئی روز گزر جانے کے باوجود پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا۔ پولیس اب بھی عابد علی کی تلاش میں سرگرم ہے، تاہم وہ اب تک مفرور ہے۔
پنجاب پولیس نے عابد علی سے ٹیلی فونک رابطہ رکھنے والے اس کے 2 بھائیوں کو چیچہ وطنی سے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے کیس میں ایک اور پیشرفت کی اور گرفتار ملزم شفقت علی کے ذریعے سامنے آنے والے تیسرے نام بالا مستری کو حراست میں لے لیا ہے۔
شفقت نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ بالا مستری واردات سے پہلے ہی راستے سے واپس چلا گیا تھا۔
خاتون سے زیادتی کا مقدمہ گجر پورہ تھانے میں خاتون کے رشتے دار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جس میں زیادتی، ڈکیتی اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔