خاموشی کا مطلب ہے الفاظ ہمیشہ ضروری نہیں ہوتے، نعمان اعجاز

September 17, 2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنے مداحوں کو اپنے خاموش رہنے کی وجہ بتا دی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے امام علیؓ کا ایک مشہور قول شیئر کیا۔بدترین لوگ وہ ہیں جو دوسروں کے عیبوں کو تلاش کرتے ہیں لیکن اپنے عیبوں سے ناواقف رہتے ہیں۔حضرت علی ؓ کا قول شیئر کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’خاموش رہنے کا ہمیشہ یہ مطلب نہیں ہوتا ہے کہ آپ کے پاس کچھ کہنے کو نہیں ہے۔نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ الفاظ ہمیشہ ضروری نہیں ہوتے ہیں۔‘علاوہ ازیں اداکار نعمان اعجاز 35 لاکھ روپے انکم ٹیکس کے نادہندہ نکلے ، ایف بی آر نے تفصیلات کیلئے بینکوں سے رجوع کر لیا۔ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اداکار کے گرد گھیراتنگ کرتے ہوئے بینکوں سے ان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے نعمان اعجاز سے 2016میں کی گئی ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات طلب کی ہیں جس کو انہوں نے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا تھا۔ایف بی آر نے اداکار کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کیلئے بینکوں سے بھی رجوع کررکھا ہے اور تمام تفصیلات مل جانے کے بعد ہی نعمان اعجاز کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔