اسرائیل کے ساتھ معاہدہ حرام ہے، سراج الحق

September 17, 2020

لاہور( نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے بحرین و متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے معاہدہ کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاہے کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے اور مسلمانوں کے ملک پر قبضہ کر کے بنائی گئی ہے ۔ اسرائیل پچھلے 71 سال سے مسلمانوں کے قبلہ او ل پر قابض ہے اور فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام کر رہاہے ۔ دنیا بھر کے جید علمائے کرام کے بین الاقوامی اتحاد ” الاتحاد العالمی ا لعلماءالمسلمین “کے 8 اگست 2020 ءکے جاری کردہ فتویٰ کے مطابق اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا معاہدہ شرعی طور پر باطل اور حرام ہے ، ہم اس معاہدے کو مسترد کرتے ہیں۔ جب تک بیت المقدس آزاد نہیں ہو جاتا ، ہماری جدوجہد جاری رہے گی،انہوں نے کہاکہ زینب الرٹ بل پرعمل درآمدکیلئے جماعت اسلامی قومی اسمبلی و سینیٹ میں بھر پور آواز اٹھائے گی ۔