وفاق میں بلوچستان کے ڈو میسائل پر بھرتی ملازمین کی تصد یقی رپورٹ طلب

September 17, 2020

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کا بینہ سیکریٹریٹ نے بلوچستان کے ڈو میسائل پر بھرتیوں میں ڈو میسائل کی تصد یق کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔سینیٹرمیرکبیر نے کہا کہ 60 فیصدلوگ جعلی ڈومیسائل پرملازم ہیں،اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے بتایا کہ وفاقی اداروں سے خطوط کاجواب نہیں ملا،کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر طلحہ محمود کے زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر میاں رضا ربانی کے 2ستمبر 2019کو سینیٹ اجلاس میں متعارف کرائے گئے بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے ترمیمی بل 2020، سینیٹر میر کبیر احمد محمد شاہی کے 10جون 2020کو سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ برائے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی اداروں کے ملازمین کے ڈومیسائل کی تصدیق، سینیٹر ولید اقبال کے 4مارچ 2020کو سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ برائے1954کے آئین کے ڈرافٹ کی ڈی کلاسیفیکیشن کے علاوہ چیئرمین سینیٹ کی طرف سے ریفر کی گئی عوامی عرضداشت برائے پاکستان صوبائی سول سروسز ایسوسی ایشن میں نمائندگی کے حوالے سے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔