لاہور میں لینڈنگ کے دوران تربیتی طیارے کو حادثہ، خاتون پائلٹ محفوظ رہیں

September 18, 2020

لاہور( جنگ نیوز)لاہور کے والٹن ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم خوش قسمتی سے زیر تریبت خاتون پائلٹ محفوظ رہیں۔رپورٹ کے مطابق حادثہ لاہور کے پہلے اور قدیمی والٹن ائیرپورٹ پر پیش آیا، جہاں لینڈنگ کے دوران تربیتی طیارے کا اگلا پہیہ ٹوٹ گیا۔ حکام کے مطابق حادثے کے فوری بعد سول ایوی ایشن کی امدادی ٹیمیں فوری طورپر موقع پرپہنچ گئیں اور خاتون پائلٹ کو ریسکیو کیا۔والٹن ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ جہاز زیر تربیت پائلٹ پریسہ امتیاز اڑارہی تھیں اور یہ ان کی سولو فلائٹ تھی۔