ٍبارش،کے ایم سی کو چھوڑیں، کنٹونمنٹ بورڈ کاحال سب نے دیکھا، وزیربلدیات سندھ

September 18, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانات پر کہاہےکہ KMC کوچھوڑیں، کنٹونمنٹ بورڈ کاحال سب نے دیکھا ، وفاق ،سندھ اورعسکری ادارے ملکربہتری لائیں گے، چیف جسٹس کی سپورٹ ملی ہے، تاجربرادری کے مسائل سے آگاہ ہیں۔جمعرات کو کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسڑی میں خطاب کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ بارش میں سب سے زیادہ نقصان سندھ میں ہوایہ قدرتی آفت تھی، کے ایم سی واٹربورڈ کوچھوڑیں کنٹونمنٹ بورڈ کاحال بھی سب نے دیکھ لیا،تاجروں نے فوج کی بات کی تھی فوج بھی ہماراادارہ ہے،اس وقت وفاق ،سندھ اورعسکری ادارے ملکربہتری لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کی سپورٹ ملی ہے،اب چھوٹی عدالتیں اسٹے نہیں دیں گی۔سید ناصر شاہ نے کہاکہ میڈیا تنقید کے ساتھ اچھائیاں بھی دکھائے،کراچی کی تباہی تودکھائی گئی دیگراضلاع نظروں سے اوجھل ہوگئے، ماسٹرپلان کا کہہ دیا ہے،انفرااسٹرکچر پر بھی کام کررہے ہیں،ایک کمیٹی میں وفاق اورصوبے کے نمائندے ہیںدوسری وزیراعلیٰ نے بنائی ہے۔سٹیزن لائیژن کمیٹی بھی بنائیں گے اورمستحقین کی مدد کریں۔سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ سندھ کی حدود میں جوجزیرے ہیں وہ صوبے کی ملکیت ہیںکسی کوقبضہ کرنے نہیں دیں گے وہاں کے قدیمی باشندوں کوسب سے پہلے سہولتیں دیں گے ان جزیروں کی اگرترقی کرنی ناگزیرہوئی توپہلے موجود رہائشیوں کومنتقل نہیں کریں گے۔ذوالفقارآباد کی تعمیرپربھی سوالات اٹھائے گئے،انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت تھرکول پروجیکٹ کی تعمیرپرمتاثرہونے والوں کواچھے انداز میں سیٹل کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھریجونے کہاکہ تاجربرادری کے مسائل سے آگاہ ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو نے صورتحال کاجائزہ لیا اورکراچی کوزیادہ فوکس کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ہونے والے نقصانات کاازالہ کریں گے،بلاول بھٹو نے وفاق سے مدد کی اپیل کی ہے۔تاجروں نے وزیراعلیٰ سے کچھ دن پہلے ملاقات کی ،وزیراعلی نے سواارب روپے دینے کی یقین دہانی کروائی ہے،ہم کوئی تفریق نہیں رکھتے،کراچی ترجیح ہے ۔سراج قاسم تیلی نے وزیراعلیٰ کی کراچی بحالی کمیٹی میں دوتاجرنمائندوں کو شامل کرنے کامطالبہ کیا۔