امریکا سے اٹھتے دھوئیں نے یورپ کو لپیٹ میں لےلیا

September 18, 2020



امريکا کے جنگلات میں لگی آگ سے اٹھتے دھویں سے شمالی يورپ کے کئی علاقوں کی فضا آلودہ ہوگئی۔

امريکا کی رياست کيلیفورنيا اور ديگر مغربی رياستوں کے جنگلات ميں لگی خطرناک ترين آگ اگست سے مسلسل بھڑک رہی ہے۔

ان جنگلات کا دھواں سمندر پار يورپ کی فضاؤں ميں بھی پہنچ چکا ہے۔

ماہرين نے سيٹيلائيٹ کی مدد سے جنگلات کی آگ کے اثرات کو پوری دنيا ميں مانيٹر کيا ہے اور اسے سينکڑوں گنا زيادہ شديد قرار ديا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں ميں مزيد دھواں يورپ کو لپيٹ ميں لے گا۔