ہانیہ عامر کو نیا پارٹنر مل گیا

September 19, 2020

ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے پالتو کتے کو نیا پارٹنر قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے بالی ووڈ کا ایک گانا گاتے ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے میوزک کی ایک صنف ’کروکے‘ سے مداحوں کو مطلع کیا۔


کروکے میوزک کی وہ صنف ہے جس میں پہلے سے ریکارڈ شدہ گانے کو بیک گراؤنڈ میں لگا کر ساتھ گایا جائے۔

ہانیہ عامر بھی اپنی ویڈیو میں یہی کرتی دکھائی دے رہی ہیں، انہیں ویڈیو میں اپنے پالتو کتے کے ساتھ بھارتی گلوکار پراتیک کہد کا گانا ’کھو گئے ہم کہاں‘ گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’کاروکے میرے نئے کاروکے پارٹنر کے ساتھ۔‘