معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی ڈرامے کے ڈائیلاگ پر بنائی گئی میم وائرل ہوگئی۔
شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر دوستوں کے ہمراہ وائرل ٹرینڈ ’رسوئی میں کون تھا‘ پر بنائی گئی ویڈیو شیئر کی۔
انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ کو اپنے چند دوستوں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے جو اس ڈائیلاگ پر رقص کرتے ہوئے لپ سنکنگ بھی کررہے ہیں۔
ہانیہ کے ساتھ اس ویڈیو میں معروف پروڈیوسر وجاہت رؤف کی اہلیہ شازیہ وجاہت اور بیٹے نائل وجاہت اور عاشر وجاہت سمیت مومن ثاقب کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
چند روز قبل بھی ہانیہ نے مذکورہ ڈائیلاگ کی تصویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں بھارتی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے ساتھ نبھانا ساتھیا کا مزاحیہ انداز میں تیار کیا گیا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔
مختصر ویڈیو کلپ میں بھارتی اداکارہ کوکیلا بین اور ڈرامے کے دوسرے کردار گوپی اور راشی بھی موجود ہیں اور کوکیلا بین ان ہی سے سوال کرتی ہوئی دکھائی دیں کہ رسوئی میں کون تھا؟
پاکستان میں بھارتی اداکارہ ’کوکیلا بین‘ کے مشہور ڈائیلاگ رسوئی میں کون تھا پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
اسی وائرل ٹرینڈ میں اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی اپنا حصہ ڈالا جسے ان کے مداح خوب پسند کررہے ہیں اور اس تخلیق پر اُن کی تعریف بھی کررہے ہیں۔