مروہ کیس: گرفتار ملزمان کے DNA میچ ہوگئے

September 20, 2020

ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی کا کہنا ہے کہ 5 سالہ بچی مروہ قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان کے ڈی این اے میچ کر گئے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی نے بتایا کہ فیض محمد فیضو اور عبداللہ افغانی کو 14 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ان کے ڈی این اے کروائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ فارنزک ڈویژن نے ملزمان کے ڈی این اے میچ ہونے کی تصدیق کی ہے، ملزمان کے نمونے مروہ کے کپڑوں سے حاصل کئے گئے تھے۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ بچی مروہ کے کپڑوں اور لاش سے ملزمان کے فنگر پرنٹس بھی ملے تھے۔

واضح رہے کہ 5 سال کی مروہ 5 ستمبر کر اپنے گھر سے چیز لینے گئی اور لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد 6 ستمبر کو اس کی لاش پرانی سبزی منڈی کے علاقے سے ملی تھی۔