• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مروہ زیادتی و قتل کیس،گرفتار دونوں ملزمان کے فنگر پرنٹس میچ کرگئے

مروہ زیادتی و قتل کیس،گرفتار دونوں ملزمان کے فنگر پرنٹس میچ کرگئے 


کراچی(جنگ نیوز) مروہ قتل و اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ،گرفتار ملزمان کے فنگر پرنٹس میچ کرگئے۔ذرائع کے مطابق مروہ کے کپڑوں اور ملزم فیضو کے گھر کے بیڈ سے سیمپلز لیے گئے تھے جس کی فنگر پرنٹس میچنگ رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ،ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں جگہوں سے لیے گئے سیمپلز میچ کر گئے اور دونوں ملزمان پہلے ہی اعتراف جرم کر چکے ہیں۔ذرائع کےمطابق پولیس حکام کو صرف ڈی این اے رپورٹس کا انتظار ہے جس کے ملتے ہی ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی جائے گی۔

تازہ ترین