• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندا یاسر نے مروہ کی فیملی سے غیرسنجیدہ سوالات پر معافی مانگ لی

ندا یاسر نے مروہ کی فیملی سے غیرسنجیدہ سوالات پر معافی مانگ لی 


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں زیادتی کا شکار ہونے والی پانچ سالہ مروہ کے والد اور دادی کو مارننگ شومیں بلا کر ان سے غیر سنجیدہ سوالات پوچھنے پر معافی مانگ لی گئی ہے ۔چند روز قبل ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں بے رحمی سے قتل ہونے والی 5 سالہ مروہ کے والد اور دادی کو اپنے شو میں بلایا تھا اور ان سے واقعے سے متعلق سوالات پوچھے توبچی کی دادی شو کے دوران ہی رو پڑی تھیں۔ندا یاسر کی جانب سے شو پر بچی کے لواحقین کو بلا کر ان سے واقعے کے متعلق پوچھناسوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہیں آیا اور لوگوں نے ندا یاسر کوبے حس قرار دیتے ہوئے نہ صرف ان کے شو پر تنقید کی اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا بلکہ ان کے شو پر پابندی کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔لوگوں کی تنقید کے بعد گزشتہ شام ندا یاسر نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے لوگوں سے معافی مانگی اور وضاحت پیش کی کہ انہوں نے مروہ کی فیملی کو شو پر نہیں بلایا تھا بلکہ بچی کے گھر والوں نے خود ان سے رابطہ کیا تھا۔ندا یاسر نے ویڈیو میں کہا دیکھنے میں آرہا ہے کہ مجھ سے کچھ لوگ ناراض ہیں کیونکہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ مروہ کے والد کوبلا کر میں نے ان سے کچھ ایسے سوال کیے جو مجھے نہیں کرنے چاہیئے تھے۔ اس لیے سب سے پہلے تو میں معافی مانگنا چاہوں گی کیونکہ میں آپ لوگوں کو ناراض نہیں دیکھ سکتی تو اگر جانے انجانے میں مجھ سے کوئی ایسی بات ہوگئی ہے یا میں نے کچھ ایسے سوال کردئیے ہیں تو میں آپ لوگوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی ہوں۔

تازہ ترین