اظفر رحمٰن نے کراچی کو اپنی پہلی محبت قرار دے دیا

September 22, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی وی اورفلم اداکاراظفررحمٰن نےکراچی کواپنی پہلی محبت قراردیا ہے۔ اداکارنےکراچی کےساحل پرڈوبتےسورج کی ایک تصویرشیئرکرتے ہوئےلکھا کہ ’کراچی میری پہلی محبت ہے۔‘ اظفررحٰمن کا ماننا ہےکہ کراچی ایک خوبصورت شہرہےاسی وجہ سےانہیں یہ شہربہت پسند ہے اوروہ اس شہرکےعلاوہ کہیں بھی نہیں رہ سکتےہیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ وہ شُوٹنگ کےلیےدوسرے شہروں میں بھی جاتےہیں لیکن ان کی کوشش ہوتی ہےکہ وہ جلد کراچی واپس لوٹ آئیں۔اظفررحمٰن پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، اظفراپنی وجاہت اورخوبصورتی کےعلاوہ بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کی بناء پربھی جانےجاتے ہیں۔ اظفررحمٰن نےاپنےکیرئیرکا آغازماڈلنگ سےکیا ،جس کےبعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اورکئی ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ انہوں نےمہوش حیات کےمقابل فلم ’چھلاوہ‘ میں بھی اپنی اداکاری کےجوہردکھائے۔