نوسرباز مرد، خاتون سنار کو جعلی اشرفیاں تھما گئے، مقدمہ درج

September 22, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نےدھوکہ دہی سے جعلی سونے کی اشرفیاں فروخت کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔ پاک گیٹ پولیس کو سنار عرفان سجاد نے بتایا کہ صرافہ بازار پاک گیٹ میں اسکی دکان پر محمد رفیق اور رمضان بی بی آئے جعلی سونے کی اشرفیاں دیں اور پانچ لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے۔