سرد جنگ ختم کر کے ہی کورونا کے خاتمے پر دھیان دے سکتے ہیں، اقوام متحدہ

September 22, 2020

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ دنیا کے ممالک سرد جنگ اور تنازعات ختم کرکے ہی کورونا وبا کے خاتمے پر دھیان دے سکتے ہیں۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں سالانہ ورچوئل اجلاس کے آغاز پر سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے چین اور امریکا کا نام لیے بغیر کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کو سرد جنگ اور تنازعات سے ہر ممکن طور پر بچنا ہوگا۔

انہوں کہا کہ ہم خطرناک سمت میں جارہے ہیں، دو بڑی طاقتور معیشتوں کی جانب سے دنیا کو تقسیم کردیا جائے، دنیا اس کی متحمل نہیں ہوسکتی، رواں برس کے اختتام تک عالمی تنازعات ختم کرنے کے لیے سلامتی کونسل کی سربراہی میں بین الاقوامی کوششیں بڑھائی جانی چاہئیں۔