ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں پہلا پولیس اسٹیشن قائم

September 23, 2020

قبائلی اضلاع میں حکومتی رٹ سول انتظامیہ کو منتقل کرنے کا آغاز ہوگیا، ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں پہلا پولیس اسٹیشن قائم کر دیا گیا ہے۔

بلند پہاڑوں کے جھرمٹ میں سبز ہلالی پرچم سے مزئین یہ عمارت ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقہ وادی تیراہ میدان تھانے کی ہے، فاٹاکے صوبےمیں انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں یہ پہلا پولیس اسٹیشن قائم کیاگیا ہے۔

سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور نے میڈیاسے گفتگو میں کہاکہ قبائلی اضلاع کے 28 ہزار خاصہ داراورلیویز فورس پولیس میں ضم ہوچکے ہیں۔

ایک لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل وادی تیراہ افغان سرحدسے متصل ہے اور ہزاروں سال وادی تیراہ ہر حکومت کی عمل داری سے باہر رہی ہے۔ مغل سلطنت ، سکھ حکمران ، برطانوی دور حکومت میں بھی یہاں حکومتی رٹ قائم نہ ہوسکی تاہم اب حکومت تیراہ میں تھانے کے قیام سے نئی تاریخ رقم کرنے جارہی ہے۔

امن کے قیام کیلئے اس علاقے میں تھانے کے کردار کو کلیدی قرار دیا جا رہا ہے۔

قبائلی اضلاع سے دہشت گردی کی افریت کے خاتمے کے بعد حکومت پولیس نظام کو مربوط بنانے کے لئے پرعزم ہے جس سے مقامی شہریوں کو انصاف تک رسائی میں مدد بھی مل سکتی ہے۔