پاکستان بھر میں آج 73 واں جشنِ آزادی منایا جا رہا ہے، اس موقع پر کراچی کے وومن ویسٹ زون پولیس اسٹیشن لیاقت آباد میں جشن آزادی پاکستان کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن عظمیٰ خان نے پاکستانی پرچم کے عکس کا جشنِ آزادی کا کیک کاٹا۔
وومن پولیس اسٹیشن کے تمام عملے نے سبز ہلالی پرچم کے رنگوں کے لباس زیبِ تن کیے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیئے: جشن آزادی تقریبات کیلئے سیکورٹی پلان عملدرآمد شروع
جشنِ آزادی کے موقع پر وومن پولیس اسٹیشن ویسٹ زون کی عمارت کو سبز اور سفید برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
تھانے کی عمارت پرجوش ملی نغموں سے گونجتی رہی جبکہ جشن آزادی کی تقریب میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔