صوبے میں دہشتگرد دوبارہ سرگرم ہورہے ہیں، ایمل ولی خان

September 24, 2020

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشتگرد دوبارہ سرگرم ہورہے ہیں۔

باچا خان مرکز پشاور میں ایمل ولی خان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ شدت پسند سوچ دوبارہ سامنے آرہی ہے۔

صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا نے کہا کہ حکومت ہر صورت دہشتگردی کا راستہ روکے۔