کلفٹن اجتماعی زیادتی کیس، متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پرفلیٹ پر چھاپہ، ملزم فرار

September 24, 2020

کلفٹن اجتماعی زیادتی کیس، متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پرفلیٹ پر چھاپہ

کراچی(صباح نیوز)کلفٹن میں لڑکی کے اغوا اور مبینہ زیادتی کیس میں پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر ملزم کی گرفتاری کیلئے خیابان نشاط میں فلیٹ پر چھاپہ مارا لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کرنیوالے ملزمان کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں لڑکی سے گاڑی میں سوار ملزمان کی زیادتی کیس میں پولیس نے خیابان نشاط میں فلیٹ پر چھاپہ مارا تاہم ملزم فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم کے رشتے داروں کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ، پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ کی نشاندہی خاتون کی جانب سے کی گئی۔ زیادتی میں ملوث ملزمان کی پوری تفصیل حاصل کر لی ہے، زیادتی کرنیوالے ملزمان کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔