ایڈیشنل سیکرٹری ہائیرایجوکیشن کا خوشحال خٹک یونیورسٹی کا دورہ

September 24, 2020

پشاور(نیوزڈیسک)ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور فضل قادر نے بدھ کے روز خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا دورہ کیا۔ انہوں نے دورے کے دوران یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور کووڈ19کیلئے جاری کردہ حکومتی ایس او پیز SoPs پر عمل درآمد کرنے کے بارے میں یونیورسٹی کے انتظامات دیکھے۔ایڈیشنل سیکرٹری نے کووڈ19کے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرنے کے حوالے سے یونیورسٹی کے طریقہ کار کی تعریف کی اور یونیورسٹی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔