PIA کو سعودیہ کیلئے مزید 21 پروازوں کی اجازت

September 24, 2020

قومی ایئر لائن پی آئی اے کو سعودی عرب کے لیے مزید 21 پروازوں کی اجازت مل گئی ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیے میں یہ بات کہی گئی ہے۔

پی آئی اے کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ 21 مزید پروازیں ملنے سے پی آئی اے 25 ہزار 500 مسافر سعودی عرب لے جا سکے گی۔

قومی ایئر لائن کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ تمام افراد 30 ستمبر سے پہلے سعودی عرب روانہ ہو جائیں گے۔