• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی پی آئی اے کو لینڈنگ کی خصوصی اجازت

سعودی عرب کی پی آئی اے کو لینڈنگ کی خصوصی اجازت


سعودی عرب نے پاکستان کی درخواست پر قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی اجازت سعودی عرب سے پاکستانی عمرہ زائرین کو وطن واپس لانے کے لیے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب جانے والے طیاروں میں عملے کے سوا کوئی فرد سفر نہیں کر سکے گا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے طیاروں کو خصوصی اجازت صرف 72 گھنٹے کے لیے دی گئی۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ خصوصی اجازت اعلیٰ سعودی شخصیات کی دلچسپی کے باعث ممکن ہوئی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے آج سے تمام کمرشل پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

تازہ ترین